8

مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز پر آبادیاں بسانے کی اجازت نہیں دیں گے;یاسین ملک

image
مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز پر آبادیاں بسانے کی اجازت نہیں دیں گے;یاسین ملک

سرینگر )مانیٹرنگ ڈیسک(جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز پر آبادیاں بسانے کی اجازتنہیں دیں گے

، پنڈتوں  کی  الگ بستیاں قائم کرنے کے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے بیان نے پی ڈی پی کی کٹھ پتلی حکومت اور وزراءکے جھوٹ کو بے نقاب کردیا ہے ۔مقبوضہ وادی  سے جاری ایک بیان میں محمد یاسین ملک نے کہا کہ کشمیریوں نے اسرائیلی طرز پر ہوم لینڈ قائم کر نے اور جموں وکشمیر میں مذہبی رواداری کے جذبے کو ختم کرنے کے بھارتی منصوبے کو مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ان سازشوں پر چپ بیٹھسکتے ہیں اور نہ کسی قسم کا کوئی تساہل برت سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ آر ایس ایس کی ان سازشوں کے خلاف اپنی پُرامن جدوجہد جاری رکھے گے اور اس سلسلے میں دو مئی کو شام کے 6بجے خانقاہ معلی سرینگر میں ایک پُرامن احتجاجی جلوس اور دھرنا ہوگا۔

اس پوسٹ کو فيس بک اور ٹويٹر پر لازمي شير کريں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں