9

متحدہ قومی موومنٹ پر الزامات لگائے جانے کے بعد پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت بھی سر جوڑ کربیٹھ

image

اسلام آباد ) مانیٹرنگ ڈیسک (بی بی سی کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پر الزامات لگائے جانے کے بعد پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت بھی سر جوڑ کربیٹھ گئی ہے ۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بی بی سی کی رپورٹ پر نوٹس لیا گیا ہے اور حکومت کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی جانب سے اس رپورٹ پر غور کیا جا رہا ہے اور اگلے 24 گھنٹے بہت اہم تصور کئے جارہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیاہے کہ پاکستان عمران فاروق قتل کیس میں برطانیہ کی مدد کر رہا ہے اور اس کیس میں برطانیہ بھی پاکستان کی مددکرے گا ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں حکومت کی جانب سے اپنے موقف کا اعلان بھی کیا جائےگا ۔

اس پوسٹ کو فيس بک اور ٹويٹر پر لازمي شير کريں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں