7

مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائیگا، نریندرمودی کی باراک اوباما کو یقین دہانی

image

نیویارک )اے این این( امریکی صدر باراک اوباما نے بھارتی وزیراعظمنریندر ا مودی سے ملاقات کے موقع پر اس بات پر اتفاق کرلیاہے کہ جموں کشمیر دو طرفہ مسئلہ ہے اور اس کو پاکستان اوربھارت کے درمیان باہمی مذاکرات کے ذریعے ہی حل کرلیا جائے گا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس بات کو واضح طورپر تسلیم کرلیاگیا کہ مسئلہ کشمیر پاکستاناور بھارت کے درمیان دوطرفہ مسئلہ ہے اور اسے دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے بھی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون سے اقوام متحدہکی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد امریکی صدر باراک اوباما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں