9

5 بھائیوں کی 5 بہنوں سے شادیاں 4 کی ہو چکی، 5ویں آج ہو رہی ہے

image

لرکانہ صاحب (ویب ڈیسک)محلہ اقبالپورہ مدنی سٹریٹ کے رہائشی 5حقیقی بھائیوں کی 5سگی بہنوں کے ساتھ شادیاں آج مکمل ہوں گی، 4بھائیوں کی پہلے شادیاں ہو چکی ہیں جبکہ 5ویں کی آج شادی ہوری ہے، مقامی اخبار نوائے وقت کے مطابق یہ سانگلاہل سے دوسرا بڑاعالمی ریکارڈ بننے جا رہا ہے ، اس سے پہلے بھی2007ءمیں سانگلاہل کی5سگے بھائیوں کی 5 سگی بہنوں سے شادیاں ہو چکی ہیں، ان کی بارات اکٹھی گئی تھی، مدنی سٹریٹ کے رہائشی غلام رسول مرحوم کے بیٹے اصغر علی کی شادی 2000ءمیں محلہ رام گڑھا شیخوپورہ کے میاں محمد اشرف کی بیٹی سے ہوئی تھی، پھر اشرف علی کی شادی اسی گھر میں 2007ءمیں،آصف علی کی 2012ءاور کاشف علی کی بھی2012ءمیں میاں محمد اشرف کی بیٹیوں سے ہو گئیں ،آج8اکتوبر کو غلام رسول کے سب سے چھوٹے بیٹے ثاقب علی ساقی کی شادی بھی میاں محمد اشرف کی بیٹی سے ہورہی ہے، غلام رسول کے بیٹے ثاقب علی ساقی کی شادی دھوم دھام سے ہو رہی ہے اور شہر میں موضوع گفتگو بنی ہوئی ہے، 5بہنوں کی ایک ہی گھر میں شادی اور پوری فیملی کا اکٹھے رہنا بھی شہر میں منفرد مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں