9

چیچنیا کے صدر بهی اپنے روسی ہم منصب کے نقش قدم پر چل پرے

image

گروزنی( ویب ڈیسک) دنیا میں بے شمار ایسے خطروں کے کھلاڑی پائے جاتے ہیں جو اپنی مہارت کا لوہا منوانے کیلئے اپنی جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے چیچنیا کے صدر رمضان قادریوف کا شمار بھی اب ایسے ہی بازیگروں میں کیا جا سکتا ہے جنہوں نے خطرناک مگر مچھ سے لڑائی کر کے خود کو خطروں کا کھلاڑی ثابت کر دیا ہے۔ 39 سالہ رمضان قادر یوف نے پانی میں ایک بڑے مگر مچھ کو دیکھا تو ڈرنے کے بجائے اس کے قریب جا پہنجے اور مگر مچھ کو پکڑ کر اس سے لڑائی کرنے لگے، رمضان قادر نے مگر مچھ سے لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس سے انٹر نیٹ پر دھوم مچادی ہے۔

image

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں