9

فیس بک میں فنی خرابی نے دو اجنبیوں کو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار کر دیا

image

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک میں کوئی گڑ بڑ آجائے تو صارفین کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے، مگر ایک دفعہ اس ویب سائٹ پر ایسی خرابی بھی ہوئی کہ جس کی وجہ سے ایک اجنبی خاتون اور مرد زندگی بھر کے بندھن میں بندهہ گے
نیوز سائٹ abc7.com کی رپورٹ کے مطابق شولر بینسن نامی امریکی شخص نے 2009ءمیں اپنے موبائل فون سے فیس بک استعمال کرنے کی کوشش شروع کی لیکن ویب سائٹ میں کسی گڑ بڑ کی وجہ سے وہ جب بھی اپنا اکاﺅنٹ کھولنے کی کوشش کرتے تو ایک خاتون سلیسئے زینڈلر کے اکاﺅنٹ میں چلے جاتے۔ بینسن اور زینڈلر دونوں ہی اس مسئلے سے بہت پریشان ہوئے اور اسے حل کرنے کی بہت کوششیں کی لیکن کامیابی نہ ہوئی۔ بالآخر جب زینڈلر نے بینسن کو فرینڈ ریکویسٹ بھیجی تو مسئلہ حل ہوگیا اور دونوں نے مزید مصیبت سے بچنے کیلئے ایک دوسرے کو فرینڈ کے طور پر قبول کرلیا۔

اگرچہ یہ فرینڈ شپ ایک تکنیکی مسئلے سے بچنے کیلئے کی گئی تھی مگر اس جوڑے کو معلوم نہ تھا کہ یہ عمر بھر کے ساتھ میں بدل جائے گی۔ ایک طویل عرصے تک تو دونوں نے ایک دوسرے کی طرف توجہ نہ دی لیکن رفتہ رفتہ معلوم ہوا کہ ان کے درمیان بہت سی قدریں مشترک ہیں اور پھر حقیقی دوستی کا آغاز ہوگیا جو محبت میں بدل گئی اور 2013ءمیں زینڈلر نے ریاست کولوراڈو کو چھوڑا اور بنسن کی دلہن بننے کیلئے اس کے ساتھ ریاست آرکنسا میں آن بسیں۔ رواں سال کے آغاز پر بینسن نے جان بوجھ کر زینڈلر کا اکاﺅنٹ ہیک کیا اور اس پر اپنی دلچسپ داستان محبت بیان کی اور ساتھ ہی دونوں کی شادی کا اعلان بھی کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں