8

بجلی کی قیمتیں عوام کو بری حوشحبری مل گئ

image

اسلام آباد
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے ساٹھ پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکڑتک پر نہیں ہو گا ۔نیشنل الیکڑک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی دو روپے ساٹھ پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ۔بجلی کی قیمت میں کمی اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ۔صارفین کو ریلیف نومبر کے بلوں میں ملے گا ۔نیپرا نے بتایا کہ اگست میں بجلی کی پیدواری لاگت 4 روپے پانچ پیسے فی یونٹ رہی تقسیم کار کمپنیوں کو دس ارب بائیس کروڑ یونٹ بجلی فرو خت کی گئی ۔بجلی کی کل پیداواری لاگت 41 ارب اکتالیس کروڑ روپے رہی ۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت کا اطلاق تین سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور کے الیکڑک نہیں ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں