10

چینی کھانا بالکل چھوڑ دی، صحت پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

image

تعلیم و صحت
ایمسٹرڈیم (نیوز ڈیسک) انسانی صحت کیلئے میٹھے کے نقصانات اور اس سے پرہیز کے فوائد کے بارے میں تو ہم اکثر سنتے رہتے ہیں لیکن نیدرلینڈز کے ایک نوجوان نے میٹھے سے مکمل پرہیز کا عملی مظاہرہ کرکے ایک ماہ کے تجربے کو ویڈیو کی شکل میں محفوظ کرکے اس کے نتائج ساری دنیا کو دکھا دئیے۔
ساشا ہارلینڈ کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کیلئے ان کی روزمرہ خوراک صرف پھل، انڈوں، دہی اور پانی پر مشتمل تھی۔ وہ کہتے ہیں کہ چوتھے دن انہیں یوں محسوس ہونے لگا کہ وہ ہر وقت بھوکے رہتے ہیں، لیکن اس کے مزید کچھ دن بعد صورتحال سنبھلنا شروع ہوگئی۔ 25 ویں دن کی صبح ان کا جسم نئی توانائی سے بھرپور تھا اور انہیں کوئی بھی میٹھی چیز کھانے کی طلب نہیں ہورہی تھی۔
ایک ماہ تک میٹھے سے اجتناب کا نتیجہ یہ تھا کہ ان کا وزن ساڑھے چار کلو کم ہوگیا، جسمانی چربی میں 1.3 کی نسبت سے کمی ہوئی، کولیسٹرول میں واضح کمی ہوئی اور خون میں ہیموگلوبن کا کاﺅنٹ 0.6 پر آگیا۔ ڈاکٹروں نے ساشا کا معائنہ کیا تو یہ بھی واضح ہوا کہ میٹھے سے پرہیز کی وجہ سے جسم میں وٹامن کا انجذاب بہتر ہوا اور کمزوری اور تھکاوٹ کا خاتمہ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تجربے سے واضح ہے کہ اگر ہماری غذا میں پھلوں، سبزیوں اور گندم جیسی غذاﺅں کی کثرت ہو اور میٹھا کم سے کم ہو تو جسم صحت کی نعمتوں سے مالا مال ہوجاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صخت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں