46

برطانیہ کا وہ علاقہ جہاں گهر ایک پاونڈ میں فروحت کئے جارہے ہیں کیونکہ—

image

لندن (نیوز ڈیسک) حال ہی میں خبر سامنے آئی کہ برطانوی درالحکومت میں رئیل سٹیٹ کی قیمت دنیا بھر میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے لیکن ایسے میں یہ بات یقیناً حیرت انگیز ہے کہ اسی ملک کے ایک اور شہر میں محض 160 روپے میں گھر فروخت کئے جارہے ہیں۔
لیورپول شہر کی انتظامیہ نے ایک منفرد سکیم شروع کررکھی ہے جس کے تحت پرانے اور ترک شدہ گھروں کی بحالی کیلئے انہیں ایسے افراد کے سپرد کیا جارہا ہے جو ان کی مکمل بحالی اور تعمیر نو کرسکیں۔ اس سکیم کے تحت گرینی فور سٹریٹ اور آرنسائیڈروڈ پر واقع 20 گھروں کو پہلے ہی ارزاں نرخوں پر فروخت کیا جاچکا ہے اور اب سمتھ ڈاﺅن روڈ کے اطراف میں واقع گھروں کو بھی ایک پاﺅنڈ (تقریباً 160 پاکستانی روپے) فی گھر کی قیمت پر فروخت کیلئے پیش کیاجارہا ہے۔ انتظامیہ کا منصوبہ ہے کہ مختلف علاقوں میں واقع مزید 150 پرانے گھروں کو اسی طرح فروخت کیلئے پیش کیا جائے تاکہ خریدار ان کی تعمیر نو اور مکمل بحالی کے لئے کردار ادا کریں۔
اس سکیم کو ”ہاﺅس فار اے پاﺅنڈ“ کا نام دیا گیا ہے اور اس کے تحت انتظامیہ کو تقریباً اڑھائی ہزار ممکنہ خریداروں کی طرف سے درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں