15

ایشیائی غریب چرواہا راتوں رات کرور پتی بن گیا مگر کیسے؟آپ بهی جانئے

image

دبئی (نیوز ڈیسک) ایک غریب بنگالی چرواہا مزان الرحمان راتوں رات دبئی میں کروڑ پتی بن گیا اور اب نیا گھر بنانے ، بہنوں کے بہتر مستقبل اور نئے مقامات کی سیر کرنے کیلئے ایک نئی کار خریدنے کے خواب دیکھ رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے مزان الرحمان کی زندگی میں اس وقت ’یوٹرن‘آیاجب 1039درہم اس کے آبائی علاقے میں اہلخانہ کوبھیجے اور الانصاری ایکسچینج کی طرف سے وہ ایک ملین درہم کابڑاانعام جیت گیا ۔
میزان الرحمان نے اعتراف کیاکہ اس نے کبھی یہ توقع نہیں کی تھی کہ بنگلہ دیش میں موجود اپنے خاندان کو رقم بھیجنا ان کی زندگی کو یکسر تبدیل کردینے کا موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کمپنی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی فیملی اور چھ بہنوں کامستقبل سنواریں گے اور بچوں کو اچھی تعلیم دیں گے اور اس پیسے کو کاروبارمیں لگانے کا ارادہ ہے جس سے میری چھوٹی بہنوں اور خاندان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئے گی ۔
ایکسچینج کمپنی نے اپنے بیان میں کہاکہ اس انعام پر 37سالہ میزان الرحمان نے حیرت اور خوشی کے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا کیونکہ وہ اسی شعبے میں گزشتہ بیس سال سے محدود سی تنخواہ پر کام کرتے ہوئے نیا گھربنانے کا تصور بھی نہیں کرسکتاتھا۔ کمپنی کے جنرل منیجر رشید علی الانصاری نے کہاکہ میزان الرحمان عبدالوہاب کی زندگی میں تبدیلی آنے اور کروڑ پتی بننے پر مبارکباد بھی دی ۔
مزان الرحمان کی طرح کئی دیگر لوگوں کو دس ہزار ،پچیس ہزاراور پچاس ہزار درہم جیتنے کی خوشخبری بھی ملی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں