16

ڈڈیال شہر میں پانی کا مصنوعی بحران ۔محکمہ پبلک ہیلتھ ڈڈیال کی عدم توجہی

image

ڈڈیال (وقاص چوہدری سے)
۔ڈڈیال شہر میں پانی کا مصنوعی بحران ۔محکمہ پبلک ہیلتھ ڈڈیال کی عدم توجہی ۔ ڈڈیال شہر پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگا ۔ڈڈیال لاارثوں کا شہر بن چکا ہے ۔ڈڈیال میں پانی کے حالیہ بحران کی ذمہ داری محکمہ واٹر سپلائی کے ذمہ داران پر عائد ہوتی ہے ۔ ڈڈیال شہر کربلا کا منظر پیش کرنے لگا ہے ۔ ٹینکر مافیا کی چاندنی .ٹینکر مافیا نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 700اور 800روپے لینے شروع کر دیے ۔ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا ۔کوئی شنوائی نہیں ۔محکمہ واٹر سپلائی ڈڈیال کے لوگوں کے ساتھ انتقامی کاروائی کر رہا ہے ،ہوش کے ناخن لے ۔ہم سڑکوں پر آ گئے تو خرابی کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔انجمن ندائے حق کے جنرل سیکرٹری ملک تصور علی نے شدید احتجاج کی دھمکی دے دی ۔انہوں نے کہا کہ میرا رابطہ ایکسین محکمہ ڈڈیال اس وقت مسائلستان کا گڑھ بن چکا ہے ۔ سرکاری ادارے اپنی من مانیاں کرنے لگے ہیں ۔ محکمہ پبلک ہیلتھ عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے ۔ اب مزید برداشت نہیں کریں گے اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے ہر قانونی قدم اٹھائیں گے ہم لوگ آئین کے مطابق بھرپور احتجاج کا بھی حق رکھتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں