77

محرم الحرام کی مجالس میں بھی لائوڈ سپیکر پر سختی سے پابندی. اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال

image

Jaag kashmir Jaag
ڈڈیال (وقاص چوہدری سے)
: محرم الحرام کی مجالس میں بھی لائوڈ سپیکر پر سختی سے پابندی ہو گی اسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت محرم الحرام کی آمد ، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور معززین شہر کی موجودگی میں فیصلہ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کرایا جائے گا ، لائوڈ سپیکر کی خلاف ورزی جرم تصور کیا جائے گا ماتمی مجالس میں شرکت کرنے والے شرکاء کی مکمل نگرانی رکھی جائے گی واعظین کو اختلافی تقاریر ،اور کسی دوسرے مکتب فکر کی دل آزاری یا کوئی تبراء بازی کرنے پر پابند سلال کیا جائے گا ، جلوس کے راستوں کی کڑی نگرانی ہو گی اور کسی کو بھی سبیل لگانے کی اجازت نہیں ہو گی ، نواسہ رسول کی شہادت اور عظمت سے کوئی مسلمان انکار نہیں کر سکتا اسلام صبر کا درس دیتا ہے اسلامی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ہم امن و امان قائم رکھ سکتے ہیں ، نواسہ رسول کو خراج تحسین پیش کرنے والے واعظین ، زاکرین کو اختلافی بیان بازی سے روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار اسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد ایوب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تحصیلدار موسی جان ، نائب تحصیلدار ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ نزیر ، اہلسنت والجماعت کے سربراہ مفتی عبد الواحد ، مرکزی مسجد کے خطیب مولانا بشیر احمد ، جماعت اہلسنت کے راہنماء ملک جمیل اقبال ، سرورحسین شاہ ، مجاہد شاہ کاظمی ، مشتاق شاہ کے علاوہ پریس نمائندگان ودیگر نے شرکت کی شرکائے مجلس نے شہر میں امن و امان اور محرم الحرام کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں اور خصوصا ڈڈیال کے داخلی راستوں پر سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ، تحصیل انتظامیہ نے محرم الحرام کی مجالس کے انعقاد کے سلسلہ میں ایک ضابطہ اخلاق بھی مرتب کر لیا ہے جو جلد تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام تک پہنچا دیا جائے گا ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں